داغستان میں خصوصی آپریشن کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک

اتوار 1 جنوری 2017 14:40

ماسکو ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) روسی ریاست داغستان میں خصوصی آپریشن کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

روسی خبررساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق داغستان میں سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ضلع نوالکسکی میں فورسز نے ایک خصوصی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :