مال مفت دل بے رحم……

وزارت امور کشمیر نے پرائیویٹ فرم کو کروڑوں کا فائدہ پہنچانے کیلئے راولپنڈی صدر میں واقع پونچھ ہائوس کمپلیکس کی 73دوکانیں صرف33ہزار769روپے ماہانہ کرائے پر دیدیں کرایہ دار فرم نے 20سال تک دکانوں کا 20لاکھ 77ہزار228روپے کرایہ بھی دبائے رکھا‘پی اے سی کی مداخلت پر اپریل2016کو وزارت کرائے کی رقم ریکور کرائی

اتوار 1 جنوری 2017 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) وزارت امور کشمیر نے مال مفت دل بے رحم کے مصداق ایک پرائیویٹ فرم کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانے کیلئے راولپنڈی کے پوش علاقے آدم جی روڈ صدر میں واقع پونچھ ہائوس کمپلیکس کی 73دوکانیں صرف33ہزار769روپے ماہانہ کرایے پر دے رکھیں ہیں،کرایہ دار فرم نے 20سال تک دکانوں کا 20لاکھ 77ہزار228روپے کرایہ بھی دبائے رکھا،پی اے سی کی مداخلت پر اپریل2016کو وزارت کرائے کی رقم ریکور کراسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت امور کشمیر نے 1995میں پونچھ ہائوس صدر کی 11256مربع فٹ پر محیط73دکانیں سندس بزنسز نامی ایک کمپنی کو صرف 33ہزار 769روپے ماہانہ کرایے پر دے دیں،1998میں کرایے کا معاہدہ ختم ہوگیا لیکنک کمپنی نے دوکانوں پر قبضہ برقرار رکھا اورعدالت سے سٹے آرڈر لے لیا،2012میں بلڈنگ کرایے کے بقایاجات آڈٹ پیپرکی صورت میں پی اے سی کے سامنے آئے تو پی اے سی نے کرایہ کی رقم وصول کرنے اور کم قیمت پر بلڈ نگ کرائے پر دینے کی تحقیقات کا حکم دیا تاہم وزارت امور کشمیر کی نااہلی اور غفلت سے یہ معاملہ التوا کا شکار رہا،پی اے سی کی بار بار ہدایت پر بالا آخر 2016اپریل میں وزارت 20لاکھ سے زائد کے بقایا جات ریکور کرسکی۔

متعلقہ عنوان :