Live Updates

جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں انہوں نے جھوٹ پلس بولا ،عمران خان

کسی ایسی جماعت سے اتحاد نہیںکریں گے جس کے سربراہ پر کرپشن کے کیسز ہوں ،ملک کا سربراہ چوری کرے تو وہ کسی کو چوری سے نہیں روک سکتا،غداری کرنے والوں کو جلد پارٹی سے نکالیں گے، پاکستان کا دیوالیہ نکل رہا ہے،کراچی کے عوام کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا،2017انصاف کا سال ثابت ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،انہوں نے جھوٹ پلس بولا ہے،کسی ایسی جماعت سے اتحاد نہیںکریں گے جس کے سربراہ پر کرپشن کے کیسز ہوں،ملک کا سربراہ چوری کرے تو وہ کسی کو چوری سے نہیں روک سکتا،غداری کرنے والوں کو جلد پارٹی سے نکالیں گے پاکستان کا دیوالیہ نکل رہا ہے،کراچی کے عوام کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا،2017انصاف کا سال ثابت ہوگا۔

اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے،کراچی سے چوری کا پیسہ دبئی میں پراپرٹی خریدنے میں استعمال ہورہا ہے،کسی کو کوئی فکر نہیں کہ کراچی میں کیا ہورہا ہے،اگلی بار کراچی آکر واک کا اہتمام کریں گے،کراچی کے شہریوں کو تو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ملک کا سربراہ پیسہ چوری کرے تو وہ کسی کو چوری سے نہیں روک سکتا،حکومت کا ایک فرنٹ مین ہے جس کے ذریعے بہت پیسہ لوٹا جارہا ہے،جاوید ہاشمی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں،جاوید ہاشمی نے جھوٹ پلس بولا ہے،کسی ایسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے جس کے سربراہ پر کرپشن کیسز ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2017انصاف کا سال ثابت ہوگا،شروع پانامہ سے ہوگا،پاکستان کا دیوالیہ نکل رہا ہے،غداری کرنے والوں کو جلد پارٹی سے نکالیں گے،پیپلزپارٹی کے ساتھ صرف پانامہ پر ایک ہوا جاسکتا ہے،کراچی کے عوام کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا،کراچی میں پانی و دیگر مسائل کی طرف توجہ دلانے کیلئے احتجاج کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ سندھ کیلئے زیادہ وقت نہیں ملا،پانامہ کیس ختم ہوتے ہی کراچی آئوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 2017میں شادی کے بارے میں نہیں سوچا۔…(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات