پاک فوج نے سال 2016ء کا سفر محفوظ اور پرامن قرار دیدیا ، پاک فوج نے ملک کی سلامتی کو مستحکم اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، سال 2016ء کے دوران پاک فوج نے فضائیہ اور نیوی سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران 3500 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے 992 خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے ، بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی 379 کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے 40 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام

اتوار 1 جنوری 2017 00:30

راولپنڈی۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاک فوج نے سال 2016ء کا سفر محفوظ اور پرامن قرار دیدیا اور پاک فوج نے ملک کی سلامتی کو مستحکم اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ سال 2016ء کے دوران پاک فوج نے فضائیہ اور نیوی سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔

جس کے دوران 3500 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کے 992 خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے جبکہ 253 ٹن اسلحہ و بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی 379 کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے 40 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا۔ دہشتگردوں کے خلاف 25 ہزار 620 انفارمیشن بیسڈ کو مبنگ آپریشن کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ سال 2016ء کا سفر محفوظ اور پرامن ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ پاکستان زندہ باد قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر سال 2016ء کے دوران بھارتی فوج نے 379 خلاف ورزیاں کیں جس پر پاک فوج نے موثر اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 40 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ اس دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے 46 پاکستانی شہری بھی شہید ہوئے۔ سی پیک کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاک فوج نے سی پیک کیلئے سپیشل سکیورٹی ڈویژن تشکیل دیدیا۔ سی پیک منصوبے کے تحت 870 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک تعمیر کیا گیا۔

کراچی آپریشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ مجموعی طوہر پر 1992 آپریشن کئے گئے جس میں 2847 جرائم پیشہ عناصر ، 350 دہشتگرد اور 446 ٹارگٹ کلر ز کو گرفتار کیا گیا۔ اس سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 91 فیصد اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں 72 فیصد کمی تک آئی ہے۔ فوجی عدالتوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے لے کر اب تک 274 دہشتگردوں کو سزائیں دیں گیئںجن میں 161 کو سزائے موت، 113 کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی سزائوں پر عملدرآمد کرا یاگیا۔

آپریشن ضرب عضب کیلئے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی اپنے علاقوں کو واپسی کے بارے میں بتایا گیا کہ اب تک شمالی وزیرستان کے 71 فیصد ، جنوبی وزیرستان کے 68 فیصد، خیبر ایجنسی کے 91 فیصد لوگ واپس جا چکے ہیں اسی طرح مجموعی طور پر 82 فیصد آئی ڈی پیز اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بتایا گیا کہ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے دوران 3500 دہشتگرد مارے گئے۔

اس دوران پاک فوج کے 583 فوجی جوان شہید ہوئے جبکہ 2108 زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں کے خلاف 25620 انفارمیشن بیسڈآپریشنز کئے گئے جن میں سے 11735 پنجاب میں ، 294 بلوچستان میں، 646 سندھ میں، 4007 کے پی کے اور فاٹا میں، 465 گلگت بلتستان میں کئے گئے۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں کے 992 خفیہ ٹھکانے اور7599 اسلحہ کے کارخانے تباہ کئے گئے۔ 1887 اسلحہ اور 253 ٹن بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

فاٹا اور کے پی کے میں سماجی بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ 567 منصوبے مکمل کئے گئے۔ جن میں930 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک، 2 سپورٹس سٹیڈیم اور 54 ٹرانسمیشن لائن مکمل کی گئیں۔ سال2016ء کے دوران پاک نیوی نے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ پاک نیوی نے ساحلی سرحدوں کی موثر انداز میں حفاظت کو یقینی بنایا اور پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی بھارتی آبدوز کو روکااور اسے پاکستانی حدود سے باہر پھینک دیا۔

پاک نیوی نے سی پیک میری ٹائم سکیورٹی کیلئے ٹاسک فورس 88 تشکیل دی۔ پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے فضائی حملے کئے۔ پاک فضائیہ نے اپنی صلاحیتوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی استعداد کار کو بڑھایا۔ پاک فضائیہ کے سی ون 30 بہترین ایئر کرافٹ نے ٹرافی حاصل کی۔ سپر مشتاق کے طیاروں کے حوالے سے نائیجیریا کے ساتھ کامیاب معاہدہ کیا گیا۔