پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کے سن کوٹے کے کارڈ زکا اجراء جلد ہوگا ، وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو

پورٹ ورکر فیڈریشن اور پورٹ قاسم ہاربر اینڈ ڈاک ورکرز یونین کے وفد کی الحاج نور محمد، بہرمند خان کی قیادت میں ملاقات

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) پورٹ اینڈ شپنگ کے وزیر میر حاصل بزنجو کی صدارت میں پورٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر الحاج نور محمد، فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری محمد عارف، پورٹ قاسم ہاربر اینڈ ڈاک ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری بہرمند خان ، شپ کلیننگ ورکر ز یونین کے پی ٹی کے صدر امتیاز احمد، ایوب قریشی شریک ہوئے، فیڈریشن کے صدر نور محمد نے میر حاصل بزنجو کو بندرگاہوں کے متعلق خصوصاً پورٹ قاسم کے ریفرنڈم اور سن کوٹے کے حوالے سے پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کے چار ساڑھے چار سوکارڈز کا اجراء اور کے پی ٹی کے شپ کلینگ ورکرز کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اس موقع پر پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کے متوقع ریفرنڈم کے حوالے سے پورٹ قاسم اتھارٹی کے رویے اور رجسٹرار آف ٹریڈ یونین حکومت سندھ کے روبرو مورخہ14-12-2016 کی میٹنگ کی حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہی دی اور بتایا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے نمائندے سید اظفر علی نے دوران میٹنگ وعد ہ کیا کہ 30دسمبر تک پورٹ قاسم ڈاک ورکرز سن کوٹے کے حوالے سے کارڈ مل جائینگے لیکن تاحال پورٹ قاسم اتھارٹی نے کارڈ جاری نہیں کیے جس پر ڈاک ورکرز میں بے چینی اور اشتعال پھیل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ اس مسئلے پر فوری توجہ کریں ۔ وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے تمام باتوں کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ انشاء اللہ پیر 2 جنوری تک سن کوٹے کارڈ کے مسئلے کو حل کرائونگا۔ میٹنگ خوش گوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :