سکھر اسمال ٹریڈرز کے پلیٹ فارم سے ایدھی فائونڈیشن کیلئے فنڈز جمع کرنے کا اعلان

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:42

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے سال نو 2017ء میںسکھر اسمال ٹریڈرز کے پلیٹ فارم سے ایدھی فائونڈیشن کیلئے فنڈز جمع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ عبدالستار ایدھی کے انسانیت کے خدمت کے مشن کو جاری و ساری رکھا جاسکے۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے بیسٹ ایکسلینٹ ایوارڈ ملنے پر اپنے اعزاز میںسکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے بینظیر پارک پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سکھر شہر کی بہتری کیلئے مخلصانہ جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے،سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے سال 2017ء میں بھی سکھر کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے غلام مصطفی پھلپوٹو، دوا خان، ڈاکٹر انیس الرحمن، حاجی پرویز چنہ، ڈاکٹر سعید اعوان،شاہ محمد انڈھڑ، رضوان قادری، عمران شاہ، منیر میمن، ظہیر بھٹی، عبدالقادر شیوانی، حبیب ناصر، آغا محمد اکرم، سید ماجد شاہ،توفیق بندھانی، صداقت خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے جدوجہد کے 2سال مکمل ہونے پرایس ڈی اے کی دوسری سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں نے پوری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے صرف کرنے والے عبدالستار ایدھی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نیک مشن کو جاری رکھنے۔

متعلقہ عنوان :