ٹرمپ کا ولادیمیر پیوٹن کے امریکا کیخلاف کارروائی سے انکار کاخیرمقدم

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) نامزد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن کا امریکہ کے خلاف سفارتی کارروائی کے انکار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن کی جانب سے یہ فیصلہ بڑا قدم ہے، میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ وہ بہت سمارٹ ہیں۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے باوجود صدر پیوٹن نے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

روسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کا انتظار کرینگے۔دوسری جانب ایف بی آئی نے امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی حتمی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق روس کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی کی ایل میلز ہیک کیں، جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نے امریکی صداتی انتخاب سمیت پرائمریز کی ووٹنگ میشنوں اور دیگر کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کرکے بڑے پیمانے پر صدارتی انتخاب میں مداخلت کی۔