چائنہ پاکستان راہداری منصوبہ کے نام پر چائنہ پنجاب راہداری منصوبہ نہیں مانتے،امیر حیدر ہوتی

راہداری منصوبے کے مخالف نہیں مگر اس سے جو پنجاب کو مل رہاہے وہی خیبرپختونخوا کو دینا پڑے گا،صوبائی صدر اے این پی

ہفتہ 31 دسمبر 2016 20:58

شیرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ہم چائنہ پاکستان راہداری منصوبہ کے نام پر چائنہ پنجاب راہداری منصوبہ نہیں مانتے ہم راہداری منصوبے کے مخالف نہیں مگر اس منصوبے سے جو کچھ پنجاب کو مل رہاہے وہی کچھ صوبہ خیبرپختونخوا کو دینا پڑے گا عمران خان اور نواز شریف دونوں پنجاب کی سیاست کررہے ہیں عمران اور نواز شریف کی جنگ کرپشن کی جنگ نہیں اسلام آباد کی کرسی کی جنگ ہے مساجد کو اپنے دور حکومت میں رقم دینے پر فخر ہے کیونکہ میں پہلے مسلمان اور بعد میں وزیراعلیٰ تھا پرویز خٹک میں اگر جرات ہوں تو میری حکومت کے آدھے ترقیاتی منصوبوں کے برابر دکھادیں پی ٹی آئی نے پختونخوا کو پتھروں کے زمانے میں واپس لے گئے میں نے اپنی دور حکومت کو پورے صوبے کو اپنا حق دیا تھا مردان کی محرومیوں کا ازالہ کرنے اور ان کو اپنا حق دینے پر شرمندہ نہیں ہوں صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان اورایم پی اے جمشید مہمندسکولوں پر تختیاں نصب کرنے پر اپنے کارکنان مت لڑائے اگر ان دونوں میں ہمت ہوں تو ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام سجانے کی بجائے لوگوں کے دلوں میں اپنے لئے جگہ پیداکریں پختونخوا کے بلاک شناختی کارڈز کے سلسلے میں وزیرداخلہ چودھری نثار کی پالیسی بنانے اور اعلان کرنے پر مشکور ہیں مگر پالیسی پر فوری اور من وعن عمل درآمد کو یقینی بنائیں وہ ہفتہ کے روز شیرگڑھ میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے جلسہ میں یونین کونسل شیرگڑھ کے ویلج کونسل 3کے ناظم خالد شاہ ، اجمل خان ، صادق شاہ ، دائود ، ارشد ، فضل حق ، یاسر ، وسیم ، نزیر ، فرمان ، پرویز خٹک ،حیدر خان سمیت درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں* سمیت پختونخواملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا امیر حیدر خان ہوتی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائی تقریب کی صدارت سابق ضلعی صدر محمد فاروق اکرم خان نے کی جبکہ تقریب سے ضلع مردان کے صدر وضؒع مردان کے ناظم حمایت اللہ ایڈوکیٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان ، فاروق اکرام خان ، حاجی عبدالحلیم صافی ، ناظم خالد شاہ ،اجمل خان ،جواد خان ٹکر اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی بہادر خان ، محمد شعیب خان ، تحصیل تخت بھائی کے صدر ناصر بہادر خان ، عطاء اللہ خان ، قمرزمان ایڈوکیٹ ، تحصیل کونسلر محمد ارشاد خان مہمند ، ملک امان خان ،لعل شرف اور سجاد خان بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی آئندہ انتخابات میں صوبہ بھر سے کلین سویپ کرے گی آنے والا دور اے این پی کا ہے پی ٹی آئی نے پختون قوم کو تبدیلی کے نعرے پر دھوکہ دیا اب 2018کے انتخابات میں پختون قوم پی ٹی آئی سمیت ،مسلم لیگ ،پی پی پی ، جے یو آئی اور جماعت اسلامی سے پورا پورااحتساب کرے گی اور مزید ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک ہم پر کرپشن کے الزمات لگارہے ہیں وہ اپنا ماضی دیکھے پہلے بینظیر بھٹوکے ساتھ وزیر تھے جب ان پر سخت وقت آیا تو آفتاب شیرپائو کے ساتھ وزیرپھر مشرف کے دور حکومت میں ضلعی ناظم اس کے بعد آصف زرداری کے دور میں وزیر اور جب معلوم ہوا کہ ان پر سخت وقت آیا تو عمران خان کے ساتھ مل گئے اب عمران خان کو چھوڑ کر کہاں جائوگے انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ سال ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہمارے سینکڑوں رہنماء اور کارکنان نے جام شہادت نوش کئے اس کے باوجود ہم نے صوبہ خیبر پختونخوا کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا ہم نے صوبہ میں 10یونیورسٹیاں تعمیر کئے سڑکیں بنائی سکول بنائے ہسپتال تعمیر کئے عمران خان کے کینسر ہسپتال کو میں نے 70کروڑ روپے کی زمین دی پختونوں کو شناخت دی جبکہ پی ٹی آئی نے چار سال صرف ڈانس میں گزارے اور اب کہتے ہیں کہ ماضی میں حکمرانوں نے کرپشن کی ہے اور خزانہ خالی ہے اور اب ان کی نظریں سرکاری ملازمین کے پنشن اورجی پی فنڈز پر ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان پختون کی قیمت پر پنجاب میں سیاست نہ کریں بلکہ پختونوں کو مزید بے وقوف نہ بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست میں بردباری کا ہونا اہم جز ہے پی ٹی آئی دوسروں کی ترقیاتی کاموں پر تختیاں نہ لگائیں صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان اور ایم پی اے جمشید خان مہمند کارکنان کو مزید آزمائش میں نہ ڈالیں اے این پی آنے والے حکومت میں دو سکولوں کا افتتاح ان دونوں کے ہاتھوںسے کرے گا۔