ڈاکٹر طاہرالقادری شیخ رشید احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں کی پریس کلب کے سینئر نائب صدر و سینئر صحافی شیخ گلفام علی قادری کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 31 دسمبر 2016 20:26

ڈاکٹر طاہرالقادری شیخ رشید احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں کی ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہرالقادری شیخ رشید احمد اور دیگر سیاسی سماجی رہنمائوں نے ڈی یو جے ضلع اوکاڑہ کے نائب صدر اور سٹی پریس کلب کے سینئر نائب صدر و سینئر صحافی شیخ گلفام علی قادری کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے نائب صدرڈسٹرکٹ یونین آف جر نلسٹس اوکاڑہ اورسینئر نائب صدراوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑہ شیخ گلفام علی قادری کے والد کی وفات پر ٹیلی فون پر سعودی عرب سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کو اپنے جوارے رحمت جگہ عطا فرمائے اور لوا حیقین کو صبرو جمیل عطا فرما ئے امین ۔