بوسنیا فلسطین جاری لڑائی کے دوران اپنے ملک کی عزت ، مسلم امہ کے اتحاد کے لیئے برستی گولیوں اور بمباری کے دوران کام کیا،، سردار آصف احمد علی

اسلامی برادر ایٹمی ملک کے وزیر خارجہ کی حثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کی اس کے ساتھ ساتھ اپنے حلقہ کی عوام کو بھی مایوس نہیں کیا، ہمارا ضمیر مطمئن ہے ، سابق وزیر خارجہ

ہفتہ 31 دسمبر 2016 20:12

․ کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) ملک و قوم کی خاطر برستی گولیوں اور بمباری میں گئے اور مسلم امہ کی بہتری کے لیئے کا م کیا ہمارا ضمیر مطمئن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابقہ وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے حاجی اعظم اشرف کے ڈیرہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اپنی وزارت خارجہ کے دوران کئی مشکلات کا سامنا کیا بوسنیا فلسطین جاری لڑائی کے دوران اپنے ملک کی عزت اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیئے برستی گولیوں اور بمباری کے دوران کام کیا اورایک اسلامی برادر ایٹمی ملک کے وزیر خارجہ کی حثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کی اس کے ساتھ ساتھ اپنے حلقہ کی عوام کو بھی مایوس نہیں کیا اپنے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کی رفتار ہمارے دور میں آج کی نسبت شفاف اور تیز تر تھی ہمارے دور میں تھانہ اور پٹواری کی سیاست نہیں کی گئی سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کے بڑے منصوبے ہمارے دور میں مکمل ہوئے اور اب بھی اپنے علاقہ کی عوام کی خاطر ایک بڑا تحاد قائم کیا جس میں ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر اور نادر فاروق جیسے بے باک اور بے خوف ساتھیوں کا ایک پینل بنایا جن کا ماضی بھی بے داغ ہے اور آئندہ بھی وہ اپنے سیاسی کیئر میں بے داغ راہیں گے یہ پینل حلقہ ہی نہیں بلکہ ضلع قصور کی آواز بنے گا اور سیاست میں ایک منفرد مقام حاصل کرے گا اس موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 140ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور حلقہ PP-178-180کے امیدوار سردار نادر فاروق اور سردار ہاشم ڈوگر نے اپنے مشترکہ خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ ہمارا سابقہ کردار ہماری گواہی ہے ہم نے اور ہمارے بزرگوں نے ذاتی مفادات برادری عزم دھڑے بندی اور فرقہ بندی سے ہٹ کر سیاست کو ایک عبادت کے طور پر استعمال کیا ہے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم بھی یہی شعار اپنائیں گے ہم تینوں کا سیاسی پینل ایک عزم کا نام ہے اور خدمت کی ایک نئی مثال قائم کریں گے امید ہے کے حلقہ کی عوام سابقہ ادوار کی طرح اسی طرح ہمارا ساتھ دے گی