امیر حیدر ہوتی اور بابک کے دورے سے اے این پی صوابی میں مضبوط قوت بن گئی ہے، امیر الرحمان

ہفتہ 31 دسمبر 2016 19:40

صوابی۔31دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) اے این پی ضلع صوابی کے صدر امیر الرحمن اور تحصیل جنرل سیکرٹری نوابزادہ نے کہا ہے کہ امیر حیدر خان ہو تی و سیکرٹری جنرل سردار حسین بابک کے کامیاب دورے سے اے این پی صوابی میںایک مضبوط قوت بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کامیاب دورہ صوابی پر اور اجتماعات میں شرکت کر نے پر صوبائی صدر امیر حیدر خان ہو تی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک و دیگر رہنمائوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے ان کو مبارک باد دی اور کہا کہ ضلع بھر میں اس وقت اے این پی ایک منظم جماعت ہے، 2018ء کے انتخابات میں ایک بار پھر ضلع صوابی میں اے این پی ہی کلین سویپ کرئے گی۔