کرایہ داری، سیکورٹی آرڈیننس ، وال چاکنگ کی خلاف ورزی پر 8ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 31 دسمبر 2016 19:38

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کرایہ داری آرڈیننس ، سیکورٹی آرڈیننس ، وال چاکنگ کی خلاف ورزی کرنے پر 8ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

کرایہ داری آرڈینس کی خلاف ورزی پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے جمیل ، زاہد ، تھانہ مورگاہ پولیس نے طارق اور آزاد ، سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ ریس کورس پولیس نے جہانگیر ، عامر ، شیر عالم ، تھانہ سٹی پولیس نے یوسف اور ریحان ، وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ ریس کورس پولیس نے شازیہ بی بی کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :