پاکستان میں ہر اس شخص کے لئے مواقع ہیں جو خوشحالی اور ترقی کے خواب دیکھتا ہے، خوابوں کو حقیقت بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا محنت اورلگن کے ساتھ استعمال کرتا ہے

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے کنووکیشن سے خطاب

ہفتہ 31 دسمبر 2016 16:35

پاکستان میں ہر اس شخص کے لئے مواقع ہیں جو خوشحالی اور ترقی کے خواب دیکھتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر اس شخص کے لئے مواقع ہیں جو خوشحالی اور ترقی کے خواب دیکھتا ہے اور خوابوں کو حقیقت بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا محنت اورلگن کے ساتھ استعمال کرتا ہے۔ وہ گزشتہ روز شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے کنووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کامیاب طلبہ کو نصیحت کی کہ کوشش کرتے رہیں تاکہ پاکستان کو تعلیمی میدان میں دنیا بھر میں ایک ممتاز مقام حاصل ہو۔اس کیلئے ہمارے طلبہ اور اساتذہ کو خود کو اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ دنیا میں کہیں بھی کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔انہوں نے شفا تعمیرملت یونیورسٹی کی کارکردگی اور معیارتعلیم پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ یونیورسٹی نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے پیشہ ورانہ میعار کے مطابق اعلی کارکرگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے اس کنووکیشن سے ڈاکٹر مختار احمد چیئر مین ہائرایجوکیشن کمیشن نے بھی خطاب کیا۔کامیاب گریجوئیٹ طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب طلبہ کو چائیے کہ وہ اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو ملک کی تعمیروترقی کیلئے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ صداقت ،دیانت،وقاراور ملک سے وفاداری سے آپ کو آراستہ ہونا چائیے۔

شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے اس کنووکیشن میں 210کامیاب گریجوئیٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔جن میں 97طلبہ ایم بی بی ایس۔43نے بیچلران نرسنگ اور 43نے نرسنگ میں پوسٹ گریجوئیشن ۔7طلبہ نے ایم بی اے اور 20طلبہ نے میڈیکل ٹکنالوجی کی اسناد حاصل کیں۔علاوہ ازین اعلی کارکردگی کی بنیاد پرایم بی بی ایس کے پانچ طلبہ کو گولڈمیڈل کا حقدار قرار دیاگیا۔اسی طرح نرسنگ ۔

اور میڈیکل ٹکنالوجی کے طلبہ نے بھی گولڈاور سلور میڈل حاصل کئے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اقبال نے جہاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر مختار اور دیگر معززین کا خیر مقدم کیا وہیں کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نصیحت کی کہ یہ کامیابی آخری نہیں بلکہ اصل کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے۔آج جو حلف انہوں نے اٹھایا ہے لازم ہے اسکی پاسداری کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کہ ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی بھی ہمارا مشن ہے