ساہیوال ،ڈاکوئوں نے پونے دو لاکھ روپے کی نقدی ، موٹر سائیکل اور زیورات لوٹ لیے

ہڑپہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران شادی شدہ عورت کو قتل کرنیوالے دو ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 15:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) ساہیوال کے نواح میں ڈاکوئوں نے پونے دو لاکھ روپے کی نقدی موٹر سائیکل اور زیورات لوٹ لیے ۔ڈکیتی کی واردات کے دوران شادی شدہ عورت صاحبہ کو قتل کرنے والے دو ڈاکو گرفتار کرلئے۔چک66جی ڈی کا گلزار احمد اپنی موٹر سائیکل نمبر 3767ایس ایل ایل پر ساہیوال سے واپس جا رہا تھا کہ6-89آر کے قریب چار ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر دن دیہاڑے اس سے موٹر سائیکل اور نقدی 47ہزار روپے چھین لیے اور فرارہو گئے ۔

دوسری ڈکیتی کی واردات فوارہ چوک چیچہ وطنی میں ہوئی یہاں محمد افضل بس کے انتظار میں اپنی بیوی کے ہمراہ کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوئوں نے اسکی بیوی کا پرس چھین لیا ایک لاکھ 25ہزار روپے کی نقدی اور 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بعد میں پولیس تھانہ سٹی نے ایک ڈاکو محمد انور کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ہڑپہ نے چک 7-103آر میں جمعہ کو ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل ہونے والی عورت صاحبہ بی بی کے قاتلوں دو ڈاکوئوں علی شان اور سہیل کو گرفتار کر لیا اور دونوں ڈاکوئوں کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے دو بکرے اور ایک کٹا بھی برآمد کر لیا ہے ۔

پولیس تھانہ فرید ٹائون ، تھانہ سٹی چیچہ وطنی اور پولیس تھانہ ہڑپہ نے تین مقدمات -302-397-392اور382ت پ درج کرکے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔