ٹوئٹر پر پیغام رسانی کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 31 دسمبر 2016 13:55

ٹوئٹر پر پیغام رسانی کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) سماجی میل جول کی معروف ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغام رسانی کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے اب ایڈیٹ بٹن متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت صارفین اب اپنے پیغام کی تدوین موثر انداز میں کرنے کے قابل ہوسکیں گے جبکہ سپیلنگ کی چیکنگ اورایڈیٹنگ کی دیگر سہولیات کو بھی بہتر بنایا جائیگا۔

ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس ضمن میں گزشتہ روز 6گھنٹے سے زائد وقت تک صارفین کو پیغامات بھیجنے پر صرف کیا اوران سے اس حوالے سے ان کی رائے طلب کی گئی جس کے جواب میں انہیں لاکھوں کی تعداد میں فیڈ بیک موصول ہوئی۔ٹوئٹر نے اب صارفین کی رائے اورتجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے ویب سائیٹ کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :