میری بھابھی نے بتایا کہ محمد زبیر ساری رات تمہاری پارٹی کا منشور پڑھتے رہے۔ اسد عمر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:32

میری بھابھی نے بتایا کہ محمد زبیر ساری رات تمہاری پارٹی کا منشور پڑھتے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 دسمبر 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایک مرتبہ میری بھابھی کا مجھے فون کال آیا اور انہوں نے مجھے بتایا کہ اسد! مسلم لیگ ن کا منشور کا سیشن تھا اور زبیر ساری رات بیٹھ کر تمہاری پارٹی کی پالیسیز اور منشور پڑھتے رہے ۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسیز اور منشور سے اپوزیشن بھی فائدہ اٹھاتی ہے ۔ لیکن خیر کوئی بات نہیں۔ خیال رہے کہ اسد عمر کے بھائی محمد زبیر کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور وہ ایک وفاقی وزیر ہیں جبکہ اسد عمر پی ٹی آئی کے نمایاں رہنما ہیں۔

متعلقہ عنوان :