واشنگٹن حکومت تائیوانی صدر کو امریکا میں رکنے کی اجازت نہ دے، چین

ہفتہ 31 دسمبر 2016 11:11

واشنگٹن حکومت تائیوانی صدر کو امریکا میں رکنے کی اجازت نہ دے، چین

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ تائیوانی صدر کو دورہ جنوبی امریکا کے موقع پر امریکا میں ٹرانزٹ قیام کی اجازت نہ دی جائے۔ تائیوانی صدر سائی اِنگ وین اگلے ماہ آٹھ روزہ لاطینی امریکا کا دورہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران جاتے اور واپس آتے ہوئے امریکا میں عارضی قیام کریں گی۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا تائیوان کی خودمختاری کے لیے کوشاں فورسز کی حوصلہ افزائی نہ کرے۔ یہ بات اہم ہے کہ تائیوان کی خاتون صدر اگلے ماہ ہونڈوراس، نکاراگوا، گوئٹے مالا اور ال سیلوااڈور کا دورہ کر رہی ہیں۔ وہ سات جنوری سے اپنا دورہ شروع کریں گی۔

متعلقہ عنوان :