بھارت میں ممنوعہ یورنیم کی اسمگلنگ کا دھندا بے نقاب

پولیس نے ممبئی میں کارروائی کرتے ہوئے 9کلو گرام تابکار اور زہریلی یورنیم برآمد کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:25

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) بھارت میں ممنوعہ یورنیم کی اسمگلنگ کا دھندا بے نقاب ہوگیا۔ پولیس نے ممبئی میں کارروائی کرتے ہوئے نو کلو گرام تابکار اور زہریلی یورنیم برآمد کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی سرکاری لیبارٹری کی جانب سے بھی اس یورینیم کے ڈیپلیٹڈ یورینیم ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ڈیپلیٹڈ یورینیم یورینیم دو سو اڑتیس کا نام ہے جو یورینیم کی افزودگی میں بچ جانے سے نکلتی ہے، جبکہ ڈیپلیٹڈ یورینیم انتہائی زہریلے اثرات رکھتی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان یورینیم کو کروڑوں میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، جبکہ اس یورینیم کو فوجی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :