فرخ شہباز وڑائچ، نور الہدی،، فرید رزاقی، اختر ایوب خان ،حافظ محمد زاہد دیگر عہدیداران کو سید مصطفی کمال کی مبارکباد

نو منتخب صدر ، جنرل سیکریٹر ی دیگرنومنتخب عہد ید اران صحافیوںفلاح بہود اوراداروں میں ان کے ساتھ ہونے والے معاشی استحصال پر آواز بلند کریں ۔مصطفی کمال

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:01

فرخ شہباز وڑائچ، نور الہدی،، فرید رزاقی، اختر ایوب خان ،حافظ محمد زاہد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے نومنتخب صدر فرخ شہباز وڑائچ، جنرل سیکریٹری نور الہدی ،سینئر نائب صدر فرید رزاقی، نائب صدر اختر ایوب خان ، انفار میشن سیکریٹری حافظ محمد زاہد دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قلم کار معاشرے کے سفیر ہوتے ہیں جو معاشرے میں ہونے والے برائیوں اور اچھائیوں کو اپنے قلم کے ذریعے ارباب اختیار تک پہنچاتے ہیںتاکہ وہ ان معلومات کے ذریعے اپنی اصلاح کر سکیں۔

سید مصطفی کمال نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب صدر ، جنرل سیکریٹر ی دیگرنومنتخب عہد ید اران صحافیوںفلاح بہود اوراداروں میں ان کے ساتھ ہونے والے معاشی استحصال پر آواز بلند کریں ۔

متعلقہ عنوان :