جماعت اسلامی بلوچستان وفد کی محمود خان اچکزئی و دیگر رہنمائوں سے ملاقات

بلوچستان میں معصوم عوام کیساتھ نادراحکام کا رویہ مناسب نہیں ،سادہ لوح افغانوں کو بلاوجہ تنگ کرکے نہیں کی عزت نفس مجروح کی جارہی ہے، عبدالولی خان شاکر

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمودخان اچکزئی ،وصوبائی صدر سنیٹر محمد عثمان کاکڑ سے الگ الگ ملاقاتیں کی وفدمیں نظام الدین کاکڑ، بازمحمد،محمد رحیم شامل تھے اس موقع پروفد نے محمودخان اچکزئی کو بتایا کہ بلوچستان میں معصوم عوام کیساتھ نادراحکام کا رویہ مناسب نہیں ۔

سادہ لوح افغانوں کو بلاوجہ تنگ کرکے نہیں کی عزت نفس مجروح کی جارہی ہے ۔صوبے میں وفاق کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تعلیمی ادارے تباہی کے منظر پیش کررہے ہیں تعلیم وروزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمافتہ نواجونوں میں احساس محرومی وردعمل پید اہورہاہے پشتونخواہ میپ سمیت قومی قیادت کو بلوچستان کے سلگتے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی دیکھانی ہوگی بصورت دیگر لمحوں کی خطا ئوں کی وجہ سے صدیوں عوام مصائب مشکلات وپریشانی میں مبتلا ہوں گے جو خطے اور ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمودخان اچکزئی اور سنیٹرعثمان خان کاکڑنے کہا کہ بلوچستان کے عوام اورنوجوانوں کے مسائل واقعی حقیقی اور زمینی حقائق کے مطابق ہے ہم نے بارہاراس حوالے سے پارلیمان میں آواز بلندی کی انشاء اللہ آئندہ بھی بلوچستان کے عوام اور خصوصاً نواجوں کیلئے آوازبلند کرتے رہیں گے طلبہ کو بہترین ومعیاری تعلیم پر توجہ دینی چاہیے تاکہ ترقی وخوشحالی کے راستے ہموارہوجائیں ۔