صوبہ بھر میں جدید طریقہ زراعت کو فروغ دینے کیلئے زرعی آلات سبسڈی پر فراہم کررہی ہے، ڈی سی او

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:56

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) ڈی سی او زید بن مقصود نے کہاہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں جدید طریقہ زراعت کو فروغ دینے کیلئے زرعی آلات سبسڈی پر فراہم کررہی ہے کاشتکار کم پانی سے زیادہ پیدوار کے لیے لیزر لیولر ٹیکنالوجی حاصل کریں ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے جناح لائبریری میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ای ڈی او زراعت احمد م منیر ‘ڈی او واٹر منیجمنٹ صفدر علی سمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ ڈی سی ا و نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طر ف سے کاشتکاروں کو فی لیزرلیولر ساڑھے چار لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ۔اس موقع پر ڈی سی او بذریعہ قرعہ اندازی ضلع خانیوال کے 82خوش نصیب کاشتکاروں کے نام لیزرلیولر ز کی فراہمی کیلئے نکالے جن میں تحصیل خانیوال کے 21‘جہانیاں 11‘کبیروالا 30اور تحصیل میاں چنوں کے 20خوش نصیب کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی میں نکلے قرعہ اندازی کیلئے 404کاشتکاروں کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 387قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار پائیں ۔