حیدرآباد،جماعة الدعوة کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کا نمائندہ بناکر دنیا میں کھڑا کیا ،مسئول فیصل ندیم

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) جماعة الدعوة صوبہ سندھ کے مسئول فیصل ندیم نے مرکز سعد بن معاذ گاڑی کھاتہ چوک حیدرآباد نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعة الدعوة کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کا نمائندہ بناکر دنیا میں کھڑا کیا ہے ، ہمیں امریکا کی پابندیوں کی پرواہ نہیں ہے ، امریکا اور دیگر اسلام دشمن قوتین مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتی ہیں ، ان سے کسی قسم کی بھی خیرخواہی کی سرے سے ہمیں کوئی توقع نہیں ہے۔

اسلام آباد کے حکمران امریکی ڈیٹکشن کے بجائے مسلم اُمہ کا درد محسوس کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کی آواز بن کر کھڑے ہوں ، انہوں نے کہاکہ کشمیر، شام، برما و دیگر ملکوں میں مسلمانوں پر نت نئے طریقوں سے ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی جماعة الدعوة و فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسلمانوں کی خدمت اور مدد میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ماننے کیلئے ہندوستان تیار نہیں ۔ اس وقت امریکا کی جانب سے فلاحی کام کرنے والے اداروں پر پابندیوں کے نئے ڈرامے رچائے جارہے ہیں ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ہمیشہ ریلیف اور فلاحی کام کرتی رہی ہے ، جہاں بھی مسلمان مجبور و بے کس ہوں گے ، ان مہاجرین کی مدد کرنا ہمارا وطیرہ ہے۔ اسلام ہمیں یہ ہی درس دیتا ہے کہ مجبور و لاچار اور بے کسوں کی مدد کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ المحمدیہ اسٹوڈینٹس اور جماعة الدعوة کے دیگر رہنماؤں پر امریکی پابندیاں بھارتی خوشنودی کیلئے لگائی جارہی ہیں ۔ ہم ان پرپابندیوں اور رکاوٹوں سے پریشان ہونے والے نہیں ۔ ہم اسلام کی دعوت ، رفاحی اور فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اس کا کسی قسم کی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ فلاح انسانیت فاؤندیشن ملک بھر میں جہاں بھی ضرورت پڑتی ہے مسلمان اور غیرمسلموں کی یکساں خدمات سرانجام دیتی ہے ۔ اسلام میں غیرمسلم اور مسلمانوں کی جان و مال اور عزت وآبرو کی حفاظت کا حکم ہے ہم ان حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعة الدعوة ہمیشہ مظلوم قوموں کی آواز بن کر اپنی خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔ اور مسلم امہ کو نقصان پہنچانے والے ہمیشہ نیست ونابود ہوں گے ۔ اس وقت بیرونی قوتوں اور سازشوں کے مقابلے کیلئے مسلمانوں کو باہم متحد ہونا ضروری ہے۔اس موقع پر کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے باجماعت نماز جمعہ ادا کی ۔

متعلقہ عنوان :