رائے ونڈ پولیس کی کارروائی : خاتون سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار ، قبضہ سے آٹھ کلو چرس برآمد

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:24

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) رائے ونڈ پولیس نے مختلف مقامات سے خاتون سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے آٹھ کلو چرس برآمد کرلی ، پانچوں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن انسپکٹر کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے گردو نواح میں منشیات کا دھندہ عروج پر تھا، نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی تھی، منشیات کی لت سے نوجوانوں نے اپنے والدین کا سکون تباہ کر رکھا تھا، ان واقعات کی اطلاعات پر ایس ایچ او انسپکٹر آصف خان نے ریڈ پارٹی تشکیل دی جس میں ٹی اے ایس آئی محمد جمیل اور دیگر ملازمین کے ہمراہ خود نگرانی کررہے تھے ،پہلا ریڈ بھچوکی پھاٹک کے قریب کیا گیا، وہاں سے ملزم شہباز مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2140گرام اچھی کوالٹی کی چرس برآمد جبکہ دوسراریڈ مشن چوک پرکرنے کے دوران صفدر ولد دولہ قوم میو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1420گرام چرس بر آمد کی ،تیسرا ریڈ بھی مشن چوک میں ہی کرنے کے دوران خاتون ثمینہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1450گرام ،جبکہ چوتھا ریڈ لنڈا پھاٹک اصل روڈ پر کرنے کے دوران انتھنی مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1470گرام چرس برآمد جبکہ پانچواں ریڈ اندرون شہر ریلوے اسٹیشن پر کرکے جاوید مسیح کو گرفتار کیا تو اس کے قبضہ سے 1440گرام چرس برآمد ہوئی ، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن انسپکٹر الفت کے حوالے کردیئے گئے ہیںجہاں انکی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشاف متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :