پی سی بی سٹارز انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن نے جیت لیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:19

پی سی بی سٹارز انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن نے جیت لیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پی سی بی سٹارز انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن نے جیت لیا۔فائنل میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم کو 82رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213رنز بنائے۔ان کی جانب سے محمد طحہ نی67،محمد جنید نی31 اور صائم ایوب نی29 رنز بنائے۔راولپنڈی ریجن کی جانب سے اویس عابد،بلال حفیظ ،مہران ممتاز اور سجاد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں راولپنڈی کی ٹیم 131 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔عمر ریاض 30،اویس عابد 28 اور شاہ زیب ستی 21 رنز بناسکے۔

(جاری ہے)

کراچی کی جانب سے الحان وسیم نے 5،امجد اسلم اور معاذ بن سلمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ایزد سیدبھی موجود تھے۔ فاتح کراچی ریجن کو 3 لاکھ روپے، رنر اپ ٹیم راولپنڈی ریجن کو 2لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ کراچی کے الحان وسیم مین آف دی فائنل میچ، کراچی ہی کے محمد طحہ ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، لاہور کے نسیم شاہ بہترین باؤلر، بہاولپور کے مزمل خان بہترین فیلڈر جبکہ کراچی کے محمد طحہ کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور ان سب کو پچیس پچیس ہزارروپے کے نقد انعامات دئے گئے۔