شارجہ پولیس کا احسن اقدام، جیل میں موجود 16 غیر ملکی مجرموں کو ان کے اہل خانہ سے ملوا دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 دسمبر 2016 20:40

شارجہ پولیس کا احسن اقدام، جیل میں موجود 16 غیر ملکی مجرموں کو ان کے ..

شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) شارجہ پولیس نے جیل میں موجود 16 غیر ملکی قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس نے شارجہ کی جیل میں موجود 16 غیر ملکی قیدیوں کیلئے ایسا خصوصی اقدام اٹھایا ہے جس کی پر جانب تعریف کی جا رہی ہے۔ شارجہ پولیس کی جانب سے خصوصی طور پر ان قیدیوں کے اہل خانہ کو مدعو کرکے ان سے ملاقات کروائی گئی۔

شارجہ پولیس نے ان تمام قیدیوں کے اہل خانہ کو ان کے ممالک سے خصوصی طور پر اپنے خرچ پر شارجہ بلایا۔ یہ تمام قیدی جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں ان کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 5 گھنٹے رہنے کا موقع دیا گیا۔ ان قیدیوں کا تعلق امریکا، مراکش، مصر، بھارت، سری لنکا، عمان، نائیجیریا، ایتھوپیا اور یوکرائن سے ہے۔

ان قیدیوں میں کئی معصوم لوگ اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں کسی دوسرے شخص نے اپنا غیر قانونی کام کروانے کیلئے جعل سازی کی جو ان کیلئے جیل کی سزا کا باعث بنا گیا۔ شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا تاکہ غم سے نڈھال قیدیوں کے اہل خانہ کو کچھ خوشی حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :