وزیراعلیٰ سندھ نے تھر اور سمارٹ سٹی پر ہونے والے MoUs کی تقریب میں شر کت کی

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:13

بیجنگ /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مصروف دن گزارا اور چند اہم MoUs پر دستخط کی تقریبات اور مذاکرات میں شرکت کی جس میں (CEL ) CITIC ENVORINTECH Ltd ، ڈی ڈبلیو جی ، سی ایس آئی سی کے ساتھ چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن و دیگر پر MoU پر دستخط کئے گئے ۔انہوںنے چند اہم اجلاس بھی منعقد کئے ۔

سندھ حکومت اورCEL کے مابین ایک MoU پر دستخط ہوئے جس کے مطابق وہ (CEL ) ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کریں گے اوردو 260 ایم جی ڈی کے پلانٹ لگائیں گے اور ایک ہر ایک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 130ایم جی ڈی ہوگا اور باالترتیب کراچی میں سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے ۔ اس منصوبہ بندی کا مقصد کراچی کے لئے آئندہ پچاس سالوں تک کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

MoU میں یہ بھی ہے کہ CEL دوواٹر سپلائی ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سرمایہ کاری ، اس کی تعمیر اور انہیں آپریٹ بھی کرے گا ۔یہ واٹر سپلائی ٹریٹمنٹ پلانٹ ہر ایک 90ہزار ایم جی ڈی کا ہے اس طرح ایک لاکھ 80 ہزار ایم جی ڈی واٹر سپلائی ٹریٹمنٹ پلانٹ تھر کول فیلڈ بلاک - 2 میں ہو گا جہاں سے پروسس کر کے پاور پلانٹس کے نزدیکی علاقوں میں بھی گھریلو پانی کی ضروریا ت کو پورا کیا جا سکے گا ۔

دوسرا MoU پرڈی ڈبلیو جی ،چا ئنا شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن (CSIC ) اور سندھ حکومت کے مابین دستخط کئے گئے ، MoU کے تحت سندھ بورڈ آف انویسمنٹ کے ساتھ فوٹو ولٹک ، ونڈ پاور ، گاربیج پاور جنریشن ، بائیوماس پاور جنریشن ، ہائیڈرو پاور، پرانے پاور پلانٹس کی اپ گریڈنگ، پاور گرڈ کی تعمیرات اور سمارٹ سٹی کے لئے ایڈوانس ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ ماہرین ، پروجیک مینجمنٹ ماہرین اور مالی طور پر تعاون کیا جائے گا ۔

MoU میں نشاندہی کئے گئے شعبوں میں تقریباً 2بلین ڈالر ز کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ تیسرا MoU سندھ حکومت اور چائنا ریلوے کنسٹرکشن کا رپوریشن International) ltd ) کے مابین ہوا جس کے تحت سی آر سی سی کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے اپنے ماہرین اور فنی تعاون فراہم کرے گی ۔چوتھا MoU سندھ حکومت اور چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے مابین ہوا ۔

MoU کے تحت دونوں پارٹیوں نے ملکی کوئلے سے چلنے والے فائر پاور پلانٹ جس کی مجموعی گنجائش دس ہزار میگا واٹ ( مراحل میں ) ہو گی پر اتفاق کیا گیا ہے اور یہ کیٹی بندر پر متعلقہ ریلویز ، ہائی وے ، کول اور عام مقاصد کی جیٹیز ، ٹرانسمیشن لائنز اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کے کام کو مکمل کریں گی ۔سندھ بورڈ آف انوسمنٹ کی چیئر پرسن ناہید میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے تمام مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جبکہ چین کی جانب سے ان کے متعلقہ افسران نے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے ۔

متعلقہ عنوان :