فوڈ اتھارٹی کے اختیارات کی بحالی اور مضر صحت پانی اوردودھ کی سپلائی کے خلاف اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، سیف الدین ایڈووکیٹ

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) ہم عدلیہ کی جانب سے فوڈ اتھارٹی کے اختیارات کی بحالی اور مضر صحت پانی اوردودھ کی سپلائی کے خلاف اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عرصہ دراز سے شہری ناقص غذائی صورت حال سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ناقص پانی اور دودھ کی سپلائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ عدالت کو محکمہ صحت کے ادارے کے اندرموجود کرپٹ افسران اورعملے کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیے، جو رشوت لے کر ان مزموم کاروائیوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔

کھلے عام پریشر لگے گوشت کے سپلائی ہو رہی ہے فوڈ مجسٹریٹ رشوت کی حوس میں تمام کاروائیوں کی پر داپوشی کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پبلک ایڈ کراچی جماعت اسلامی کے سربراہ سیف الدین ایڈووکیٹ نے ادارہ نورحق پبلک ایڈ کراچی جماعت اسلامی کے شعبہ شہری حقوق صارفین کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شعبہ کے نگراں صلاح الدین اخترنے کہا کہ صارفین کے حقوق کا دائرہ کار زندگی کے ہر شعبے پر محیط ہے لیکن اس کا جس بے دردی سے اس کا استحصال کیا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہے سبزیوں کی گندے پانی سے کاشت ،غذائی اشیاء میں ملاوٹ اور مردہ جانوروں کی فروخت عام سی بات بن گئی ہے بڑی بڑی اور نامور دکانوں پر صفائی کا ناقص انتظام ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے ثبوت ہمیں آئے دن ٹی چینل پر بھی دکھائے جاتے ہیں۔اس کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں نہیں رینگتی ،انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔شہری بے یارومدد گار ہیں۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔حکومت جہاں ایک جانب عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوئی ہے وہیں حکومت میں شامل لوگ بھی رشوت لے کر ان کالی بھیڑوں کی سرپرستی کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ کراچی پبلک ایڈ جماعت اسلامی کراچی اس سلسلے میں ایک بہت بڑی مہم پلان کر رہی ہے جس میں صحافی برادری اور سول سوسائٹی کو ساتھ ملا کرملاوٹ کرنے والے عناصر کورنگے ہاتھوں پکڑ کر عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا ہم عدالت سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ کنزیومر کورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے، اس کا روائی کے دائرہ کار کو بھی بڑھاکر ناصرف مجرموں کی نشاندہی کی جائے بلکہ ان کو قرار واقعی سزا دی جائے اجلاس میں نائب صدر طارق جمیل ، سیکریٹری نجیب ایوبی،JIکے ۔

الیکٹرک کمپلینٹ سینٹر کے چئیرمین عمران شاہد،عبد الرحمٰن بن عبدالعزیز،سجاد حیدر دارا،مظفر جمال کے علاوہ سینٹرل کیبنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔#

متعلقہ عنوان :