شام اور برما کے مسلمانوں کی حمایت اور مدد امّتِ مسلمہ پر فرض ہے، جماعت اسلامی شعبہ خواتین

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین ) کی ناظمہ فرحانہ ا ورنگزیب نے کہا کہ شام اور برما کے مسلمانوں کی حمایت اور مدد امّتِ مسلمہ پر فرض ہے۔خاموشی توڑ کر عالمی برادری اور خاص طور پر مسلم امّت اپنے شدید غم و غصّے کا اظہار کرے اور پناہ گرینوں کی مالی مدد بھی کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت کر کے بے حسی کو ختم کرنا ہوگا۔

جماعت اسلامی کے تحت اتوار یکم جنوری کو ہونے والا ’’امتِ رسول ؐ مارچ ‘‘ وقت کی اولین ضرورت ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی جائے اور مظلومین کی حمایت اور اتحاد امت کا بھر پور اظہار کیا جائے ۔فرحانہ اورنگزیب نے اپیل کی کہ خواتین ، بچوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ مارچ میں شرکت کریں۔#

متعلقہ عنوان :