سجاول: پولیس نے قبرستان میں تدفین کے لئے لائی گئی خاتون کی لاش کی تدفین رکوادی ، پوسٹ مارٹم کراکے تدفین کی اجازت دیدی

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:09

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) گزشتہ روز سجاول پولیس نے قبرستان میں تدفین کے لئے لائی گئی خاتون کی لاش کی تدفین رکوادی ،بعد ازاں پوسٹ مارٹم کراکے تدفین کی اجازت دی ، اس ضمن میں معلوم ہواہے کہ سجاول کے قریب بٹھورو روڈ پر سلیمان کہرائی گوٹھ میں محمود کہرائی کی بیوی فوت ہوگئی جس کی تدفین کی جارہی تھی کہ اچانک پولیس کی بھاری نفری نے پہونچ کر تدفین رکوادی اور لاش کو تعلقہ اسپتال سجاول لاکر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کی ،اور کئی گھنٹوں کے بعد تدفین مکمل کی جاسکی ، ایس ایچ او سجاول کاکہنا تھاکہ مسمات حسنہ نے شکایت کی کہ اس کی بیٹی مومل کو شوہر اور سسرال نے تشددکرکے ہلاک کیاہے جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی ، تاہم فوتی عورت کے شوہرمحمود کہرائی کا کہناتھاکہ اس کی بیوی چھ بچوں کی ماں تھی او ر ایک ہفتہ قبل بچی پیدا ہوئی جس کے بعد سے بیمارتھی علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکی ، تدفین کے وقت پولیس کاروائی کی گئی، ادھر پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر شگفتہ شاہ کا کہناتھاکہ لاش پر بظاہرکسی تشدد کے آثار نہیں تاہم حتمی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی،پولیس کا کہناہے کہ مزید کاروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں کی جائے گی،

متعلقہ عنوان :