سجاول: نئے سال کی آمد سے منچلوں نے ہیپی نیوایئرکی تیاری کرلی

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:09

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) سجاول میں نئے سال کی آمد سے منچلوں نے ہیپی نیوایئرکی تیاری کرلی ہے ، ذرائع کا کہناہے کہ مختلف نجی تقریبات کے لئے کھانے پینے کی دعوتیں دی گئی ہیں جبکہ شراب کی خریداری بھی کی گئی ہے ،علاوہ ازیں آتش بازی کے سامان کے علاوہ آتشیں اسلحہ کی گولیاں بھی ہوائی فائرنگ کے لئے خریدی گئی ہیں ،ذرائع کا کہناہے کہ نئے سال کی آمد پر منچلوں کی جانب سے ہلہ گلہ کرکے ہیپی نیوایئر نائٹ بھرپور انداز میں منانے کی تیاری کی گئی ہے ،