نوشہرہ ،پولیس کی کامیاب کاروائی

منشیات کی کھیپ باڑہ سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام ، کار کی خفیہ خانوں سے 6ہزارگرام چرس برآمد 02موت کے سوداگرگرفتار

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:09

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) نوشہرہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کاروائی ۔منشیات کی کھیپ باڑہ سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کار کی خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی6ہزارگرام چرس برآمد کرکے 02موت کے سوداگروں کو حراست میں لے لیایا۔واحدمحمودڈسٹرکٹ پولیس آفیسرتفصیلات کے مطابق:۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو معتبر ذرائع سے اطلاع تھی کہ آج کسی بھی وقت فاٹا سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گئی۔

پولیس کو الرٹ کیا گیا ۔بمقام ناکہ بندی چوکی عجب باغ سب انسپکٹرآصف مومن بمعہ نفری کے موجود تھے کہ جانب پشاور آلٹو موٹر کار نمبری9699/PLآتی دکھائی دی جس کو روکا گیا باریک بینی سے تلاشی لینے پر کار کی خفیہ خانوں سے 06کلوگرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کی گئی02ملزمان محمد فاروق ولدمحمد اقبال سکنہ باڑہ،جان سید ولدمحمد نور سکنہ سپین ڈھنڈ باڑہ کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :