مک مکا یا بغاوت؟ الطاف حسین کے کزن مظہر ماموں کی ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں شرکت

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 دسمبر 2016 20:29

مک مکا یا بغاوت؟ الطاف حسین کے کزن مظہر ماموں کی ایم کیو ایم پاکستان ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) الطاف حسین کے کزن مظہر ماموں کی ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں شرکت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی کے نشتر پارک میں جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جلسے میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر جلسے میں الطاف حسین کے کزن مظہر ماموں نے بھی شرکت کی ہے۔ الطاف حسین کے کزن کی شرکت پر کئی لوگ اسے مشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن میں کوئی مک مکا ہو گیا ہے۔