سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بدین میں سندھ ثقافتی گیم ونجھ وٹی کا انعقاد

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:07

بدین30دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے 25دسمبر کے سلسلہ میں بدین میں سندھ ثقافتی گیم ونجھ وٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں چار کلبوں نے حصہ لیا ،روشن تارا کلب ،مولا بخش کلب،ینگ اسٹار کلب،فرینڈ کلب،کے مابین وائونڈ میچوں کے بعد فائنل میں روشن تارا کلب نے مولا بخش کلب کو زیرو پوائنٹ ون سے برتری حاصل کی اور ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے مہمان خاص بدین سے میونسپل کمیٹی کے منتخب کونسلرزحاجی غلام حسین سومرو ،عمران سومرو اور نجف اقبال فوکل پرسن اسپورٹس نے کامیاب ہونے والی ٹیموں اور شکست کھانے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور شرٹس اور کیش انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔اس پروگرام کے آگنائیزر جڑیو شیدی اور ریفری کے فرائض سومار ملاح نے سرانجام دئیے اور مہمان خاص سے کیش انعامات وصول کیے اس کے بعد مہمان خصوصی کو جڑیو شیدی نے اجرکوں کے تحفہ پیش کیے ۔آخر میں اسپورٹس آفیسر نجف ادقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسپورٹس بورڈ کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اورکھیل نوجوانوں کے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔کھیل سے نوجوانوں میں حوصلہ اور بیداری کی نئی لہر پیدا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :