ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:07

نوابشاہ30دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہیدبینظیرآباد میں ایک تعزیتی اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہیدبینظیرآباد محمدموسیٰ گوندل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میںآفس کے عملے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پریس کلب مورو کے سابقہ صدر اور سینئر صحافی عشرت یو خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا مانگی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر کرنے اور غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اجلاس میں کہا گیا کہ مرحوم ایک ایماندار اور فرض شناس صحافی تھے اور ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :