ملتان،چھت حادثے میں جاں بحق لڑکے کے ورثاء کو پانچ لاکھ کا امدادی چیک مل گیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:07

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں ڈپٹی مئیرملتان ،حاجی سعید انصاری،سابق ایم پی اے میاں عامرسعید انصاری ،رانا شاہدا لحسن ودیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پرچوک شہباز ملتان میں چھت حادثے میں جاں بحق ہونے والے 14سالہ لڑکے محمد شعیب کے ورثاء کو 5 لاکھ کا امدادی چیک دیا۔

(جاری ہے)

امدادی چیک لڑکے کے والد نے وصول کیا۔اس موقع پرملک اسلم بھٹہ،محمداللہ خان،شہبازانصاری ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :