ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کا110یوم تاسیس منایاگیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:07

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کا 110واں یوم تاسیس ملک بھر میں منایا گیا،مسلم لیگ(ن)کے زیراہتمام ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے زیراہتمام خانیوال روڈ ملتان آفس میں ضلعی نائب صدر یوتھ (ونگ)عبدالرحمن فری نے مسلم لیگ کے یوم تاسیس کا کیک کا ٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تحریک پاکستان کے بانیوں اور مسلم لیگ کیلئے قربانیاں دینے والے ہیروزکو خراج تحسین پیش کرتے ۔آج مسلم لیگ(ن)ہی قائداعظم کی اصل وارث جماعت ہے۔مسلم لیگ(ن)لیبرونگ سٹی ملتان کے زیراہتمام بھی مقامی ہوٹل میں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی صدر لیبرونگ فرحان انصاری نے کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیراہتمام بھی گلگشت کالونی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سینئرلیگی رہنما ملک انور علی،میاں نوازشریف ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئرمین ،فیصل چوہدری،کوثر شاہ،اسلم ہمایوں ودیگر نے شرکت کی، اس موقع پر مسلم لیگ کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا،مقررین کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں اوربانی پاکستان قائداعظم کے افکارکی روشنی میں پاکستان کی خوشحالی وترقی کا سفر جاری ہے،مسلم لیگ(ن)قائداعظم اور تحریک پاکستان کے مسلم لیگی قائدین کی قربانیوں اورخدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :