سردار میموریل ٹی 20کرکٹ،اپالو سپورٹس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 21:45

سردار میموریل ٹی 20کرکٹ،اپالو سپورٹس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء)نارتھ زون یوسف سردار میموریل ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں اپالو سپورٹس نے 27 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورز نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ وقاص طارق نے 56، قاسم اکرم 39 اور آغا شمشیر علی نے 18 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو کلب کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد ندیم نے 5/30، خرم ہمایوں 2/32 اور محمد سلیم نے 1/35 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں اپالو کلب 17 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکی۔ تنویر جاوید نے 43، محمد اخلاق 38 اور محمد ندیم نے 23 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے سلمان علی نے 3/30، وسیم راجہ 2/15، رضا خان 2/31، عرفان بٹ 2/31 اور وقاص طارق نے 1/33 وکٹ حاصل کیں۔ اشرف بھٹی، جمیل احمد امپائر جبکہ بلال اعوان سکورر تھے۔