قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 21:45

قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پندرہ رکنی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹیم میں واپسی کے خواہشمند کامران اکمل ،محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی امیدیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں اور وہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے جو بیٹنگ لائن میں کسی تبدیلی کا رسک نہیں لینا چاہتے۔

کامران اکمل نے قائد اعظم ٹرافی اور قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد وہ ٹیم میں بطور بیٹسمین کھیلنے کے خواہشمند تھے جبکہ ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب احمد شہزاد کو بھی سلیکشن کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔ محمد حفیظ نے حال ہی میں باؤلنگ ایکشن کلیئر کیا تھاجس کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی کی امید پیدا ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

۔ قومی ٹیم میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں ون ڈے کھیلا تھا جس میں وہ پانچ اوورز کے بعد ان فٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، بابر اعظم، شعیب ملک،اسد شفیق، عمر اکمل، سرفراز احمد، محمدرضوان، عماد وسیم، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عامر، حسن علی ، محمد عرفان اورراحت علی شامل ہیں