نیشنل ہاکی چیمپئن شپ، آ رمی اور واپڈا کے مابین میچ دو دو گول سے برابر

جمعہ 30 دسمبر 2016 21:45

نیشنل ہاکی چیمپئن شپ، آ رمی اور واپڈا کے مابین میچ دو دو گول سے برابر
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے سپر لیگ مرحلے میں گزشتہ روز تین میچ کھیلے گئے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پول بی کی دو مضبوط ٹیموں آ رمی اور واپڈا کے مابین کھیلا گیا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔میچ کی ابتدا ء میں آ رمی کو حریف ٹیم پر سبقت حاصل تھی تاہم بعدازاں واپڈا کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے آخری منٹ میں میچ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

آرمی کے دونوں گول محمد عمران جبکہ واپڈا کی جانب سے تصور عباس اور عمر بھٹہ نے گول کئے۔ دوسری میچ میں ریلوے نے پولیس کو سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے ہرایا۔ پولیس کی جانب سے شرجیل اور وسیم جبکہ ریلوے کے احمد ندیم نے گول کیا۔ تیسرے میچ میں سوئی سدرن نے رانا سہیل کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سوئی ناردرن کے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی۔ رانا سہیل نے میچ کے 21ویں37ویں اور 45 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ چوتھا گول عباس حیدر نے کیا۔آٴج ایونٹ میں مزید دو میچ کھیلے جائیں گے صبح ساڑھے گیارہ بجے پی آئی اے اورریلوے جبکہ دوپہر دوبجے نیشنل بنک اور پولیس کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :