گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام دسمبر میں پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری رہا، معظم شاہ

جمعہ 30 دسمبر 2016 21:40

گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام دسمبر میں پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری رہا، ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام دسمبر بھر میں پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری رہا۔ پاکستان رگبی یونین کے رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ کے مطابق دسمبر میں کراچی سے خیبر تک تمام بڑے شہروں کے سکولوں کالجوں میں بوائز اور گرلز دونوں میں رگبی کا ابتدائی پروگرام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کامیابی سے جاری رہا۔

ہزاروں کی تعداد میں بچوں کو رگبی کے کھیل کے بنیادی اصول سمجھائے گئے۔ جنوبی پنجاب میں بہاولنگر، فورٹ عباس، کمالیہ، ہارون آباد، میلسی، وہاڑی، کوٹ ادو، بہاولپور، ملتان جبکہ اسلام آباد ، کے پی کے ، فاٹا، کراچی شامل ہیں۔ سید معظم علی شاہ کے مطابق رگبی کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان رگبی یونین کے بے شمار ڈویلپمنٹ آفیسرز نے سکولوں و کالجوں میں جا جا کر بچوں کو رگبی کے کھیل سے متعلق بتایا ہے۔

سید معظم علی شاہ کے مطابق گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام میں پاکستان رگبی یونین کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹین رگبی کھیلنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک کی نگرانی میں ہونیوالے اس پروگرام کے پہلے کوارٹر میں ہزاروں کی تعداد میں بوائز اور گرلز میں رگبی کے کھیل کو سمجھایا گیا۔ ہر سکول و کالج میں رگبی کے بال بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :