سوزوکی ویٹارا پولو کپ میں زیڈ ٹی بی ایل اور پیبل بریکرز کی ٹیموںنے فائنل کیلئے کوالیفائی

جمعہ 30 دسمبر 2016 21:40

سوزوکی ویٹارا پولو کپ میں زیڈ ٹی بی ایل اور پیبل بریکرز کی ٹیموںنے فائنل ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سوزوکی وٹارا پولو کپ 2016-17ء کے سلسلے میں دو اہم میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں زیڈ ٹی بی ایل نے آرمی کولٹس کو جبکہ دوسرے میچ میں پیبل بریکرز نے ڈالر ایسٹ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی وٹارا پولو کپ میں دلچسپ میچز کھیلے گئے۔

پہلے میچ میں زیڈ ٹی بی یل نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے آرمی کولٹس کو 6-4 سے ہرایا۔ میچ کے پہلے چکر میں آرمی کولٹس کی طرف سے آٹمنڈی نے گول سکور کرکے ٹیم کا آغاز کیا مگر ثاقب خان خاکوانی نے اگلے تین چکر انتہائی شاندار کھیل پیش کیا اور زیڈ ٹی بی ایل کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ثاقب خان خاکوانی نے چار جبکہ تیمور مواز خان نے جیتنے والی ٹیم کی طرف سے ایک گول سکور کیا ، آرمی کولٹس کی طرف سے آٹمنڈی دو گول کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم کو ڈیڑھ گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا ۔ دوسرے میچ میں پیبل بریکرز کی ٹیم نے آدھے گول کے ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج کی بدولت ڈالر ایسٹ کی ٹیم کو ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ گول سکور کیے تھے۔ پیبل بریکرز کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے چار جبکہ اعظم حیات نون نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈالر ایسٹ کی طرف سے اینڈرس کریسو نے تین جبکہ ایک ایک گول صوفی محمد عامر اور صوفی محمد حارث نے سکور کیا۔ اب مین فائنل زیڈ ٹی بی ایل اور پیبل بریکرز کی ٹیموں کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل ماسٹر پینٹس /نیوایج اور مومن گھی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :