اسٹاک ایکسچینج پر اندراج کے لئے ایس ای سی پی صرف معیاری کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا
جمعہ 30 دسمبر 2016 20:54
(جاری ہے)
کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی لسٹنگ کی جلد سے جلد منظوری دینے کا انتظام کیا ہے۔ حال ہی میں ایسی تین معیاری کمپنیوں کادرخواست موصول ہونے کے پانچ دن کے اندر سٹاک ایکسچینج کیساتھ اندراج کر لیا گیا۔
تمام سٹیک ہولڈرز بشمول عوام الناس اور جاری کنندگان کے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئیہراول ریگولیٹر کی حیثیت سے سٹا ک ایکسچینج کے ساتھ معیاری لسٹنگ کا فروغ پی ایس ایکس کی ذمہ داری ہے۔ اسی کارہائے منصبی کا احساس کرتے ہوئے اور پراسپیکٹس کی منظوری کا طریقہ کار بہتر بنانے کے لئے، پی ایس ایکس نے حال ہی میں مارکیٹ کے غیر جانبدار شرکاء،اچھے پسِ منظر کے حامل کاروباری افراد اور اپنی انتظامیہ کے اراکین پر مشتمل ایک لسٹنگ کمیٹی تشکیل دی۔اپنی تشکیل کے بعد اس کمیٹی نے حال ہی میں کمپنیوں کی لسٹنگ کے لئے پہلے پراسپیکٹس کی منظوری دی ہے۔ مذکورہ کمپنی ان متعدد کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے حال ہی میں اس ضمن میں پی ایس ایکس اور ایس ای سی پی کی جانب سے منعقدہ تفصیلی مباحثوں میں شرکت کی تھی۔ پائیدارترقی اور ہمارے بازارِ سرمایہ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رکھنے کے لئے نئی معیاری لسٹنگز کا بازارِ سرمایہ کے ساتھ رجسٹر ہوناازحد ضروری ہے۔ عوامی پیشکش کا عمل کمپنی کے سرپرستوں کی جانب سے عوام الناس کو سکیورٹیز کی پیش کش سے شروع ہوتا ہے۔ اس ضمن میں پی ایس ایکس اور ایس ای سی پی نیلسٹنگ کے لئیاعلیٰ ترین صلاحیت کی حامل کمپنیوں کے سرپرستوں کے ساتھ مختلف شہروں میں متعددمشاورتی سیشن منعقد کئے۔ان سیشنز کے ذریعے ان سرپرستوں کو بازارِ سرمایہ کی خدمات فراہم کرنے والے مختلف شعبوں بشمول پی ایس ایکس، ریگولیٹر،بروکریج فرموں، حال ہی میں پی ایس ایکس کے ساتھ لسٹنگ کرانے والی کمپنیوں کے سرپرستوں وغیرہ کے ساتھ بات چیت کرنے اور کامیابی سے اپنی سکیورٹیز کی پیشکش کرنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے کا موقع میسر آیا۔ماضی میں لسٹنگ کے حوالے سے معیار پر کبھی بھی توجہ نہیں دی گئی، بلکہ سارا زور زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنے اور اہلیت کے تقاضے پورے کرنے پر رکھا جاتا رہا ہے۔ امکان تھا کہ خریداروں کو ہوشیار رہنے کی تلقین کے ساتھ اسی طریقہ کار کی پیروی کی جاتی تاہم اس کے برعکس اس بار ایس ای سی پی نے آئی پی او کمیٹی تشکیل دی تاکہ معیاری لسٹنگ اور لسٹنگ کے حوالے سے درخواستوں کی مد میں فیصلہ سازی کا بہتر طریقہ کار اختیار کیا جا سکے۔ ایس ای سی پی کی مذکورہ کمیٹی لسٹنگ کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات غور و خوض کے لئے ایس ای سی پی کو بھیجتی ہے۔اس کمیٹی کی تشکیل کے بعد سے اب ایس ای سی پی کو ابتدائی عوامی پیشکشوں کی تین اور سکوک کے اجراء کی ایک درخواست موصول ہوئی، جنک کی عوام الناس کے لئے موزونیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تین میں سے ایک درخواست برائے ابتدائی عوامی پیشکش عوام الناس کے لئے غیر موزوں قرار دی گئی تاہم اسے بڑے سرمایہ کاروں کے لئے موزوں خیال کیا گیا اور ایک لاکھ حصص کی حد عائد کرتے ہوئے اس کی سٹاک ایکسچینج پر تجارت کی اجازت دے دی گئی۔ دیگر دو درخواستوں میں سے ایک درخواست کو ادارہ جاتی اور عمومی سرمایہ کاروں سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور اس کی ابتدائی پیشکشی قیمت کے مقابلے میں ثانوی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں پچاس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئیایس ای سی پی نے اسی ہفتے کے دوران ایک اور ابتدائی عوامی پیشکش کی منظوری دی ہی جو آئندہ چند ہفتوں کے دوران عوام کو خریداری کے لئے پیش کر دی جائے گی۔ ابتدائی عوامی پیشکشوں کی مد میں کمیٹی کا یہ نظام معیاری لسٹنگ اور بازارِ سرمایہ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رکھنے کے لئے نافذ کیا گیا ہے۔ ان آئی پی اوز کے ساتھ ایس ای سی پی نے سکوک کے اجراء کی ایک درخواست کی بھی منظوری دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.