عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کے بعدملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سونامہنگاہوگیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 20:30

عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کے بعدملک بھرکی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کے بعدملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سونامہنگاہوگیا۔جمعہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں14ڈالرکے ریکارڈ اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1160ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،ملتان،،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت50ہزارروپے سے بڑھ کر50ہزار100روپے پرجاپہنچی اسی طرح85روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار942روپے ہوگئی جبکہ10روپے کے اضافے ایک تولہ چاندی کی قیمت 750روپے پرجاپہنچی ۔#