انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان

جمعہ 30 دسمبر 2016 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء)انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان دیکھاگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں25پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہوکر104.60روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہوکر104.65روپے پرآگئی اسی طرح10پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی خرید108.20روپے سے گھٹ کر108.10روپے اورقیمت فروخت108.40روپے سے گھٹ کر108.30روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں20پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید112.60روپے سے بڑھ کر112.80روپے اورقیمت فروخت114.10روپے سے بڑھ کر114.30روپے پرجاپہنچی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید132.50روپے سے کم ہو کر131.50روپے اورقیمت فروخت134روپے سے کم ہو کر133روپے پرّگئی ۔#