پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوںکی ایک اور نئی حد کو چھولیا

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس47800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا سرمائے میں58ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم95کھرب سے بڑھ کر96کھرب روپے پرجاپہنچا

جمعہ 30 دسمبر 2016 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء)پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوںکی ایک اور نئی حد کو چھولیا اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس47800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں58ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم95کھرب سے بڑھ کر96کھرب روپے پرجاپہنچا۔جمعہ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں140.31پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس47666.66پوائنٹس سے بڑھ کر47806.97پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس79.90پوائنٹس کے اضافے سی25851.71پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32641.93ائنٹس سے بڑھ کر32842.44پوائنٹس پربندہوا۔

جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں58ارب78کروڑ32لاکھ95ہزار529روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم95کھرب69ارب73کروڑ10لاکھ76ہزار492روپے سے بڑھ کر96کھرب28ارب51کروڑ43لاکھ72ہزار21روپے ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کومارکیٹ میں38کروڑ73لاکھ1ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے تک محدودرہی جبکہ جمعرات کے روز39کروڑ8لاکھ54ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز مجموعی طورپر409کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی190کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،203میںکمی اور16کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے دوست اسٹیلزلمیٹڈ4کروڑ57لاکھ،بینک آف پنجاب3کروڑ80لاکھ،این آئی بی بینک لمیٹڈ1کروڑ85لاکھ،دیوان سیمنٹ1کروڑ51لاکھ اورآئی جی آئی انویسٹمنٹ بینک 1کروڑ38لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے رفحان میظ کے بھائومیں284.36روپے اورسنوفی ایونٹس کے بھائومیں136.02روپے کااضافہ جبکہ باٹاپاک کے بھائومیں160روپے اوریونی لیورفوڈز کے بھائومیں82روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#