اعجاز فاروقی کرکٹ، لاروش سی سی کی ایل ای پی آر تیسرٹاؤن پر کاری ضرب

جمعہ 30 دسمبر 2016 20:29

اعجاز فاروقی کرکٹ، لاروش سی سی کی ایل ای پی آر تیسرٹاؤن پر کاری ضرب
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) کے سی سی اے زون2 کے زیر اہتمام جاری پروفیسر اعجاز فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ لاروش سی سی نے ایل ای پی آر تیسر ٹاؤن کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ مجاہد جیم خانہ کو سنگم اسپورٹس کیخلاف 9 وکٹوں کی کامیابی حاصل ہوئی۔ مجاہد جیم خانہ کے سفیان خان کی شاندار سنچری اور وقار علی کی 5 وکٹیں جبکہ لاروش سی سی کے محمد زاہد اور کامران حسین کی نصف سنچریاںاورحماد سعید اور محمد نے 3,3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں ایل ای پی آر تیسر ٹاؤن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34 اوورز کا سامنا کیا اور تمام وکٹوں پر 156رنز کا ٹوٹل بنایا۔ قاری عبد الله نے 26، محمد خالد نے 24 اور زرین خان 22 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں اسکورر رہے۔

(جاری ہے)

حماد سعید نے 21 رنز اور محمد نے 36 رنز کے عوض 3,3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ 2 وکٹ 27 رنز کے عوض سعید علی کو ملیں۔

لاروش سی سی نے اپنی جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف باآسانی 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا جب 22.2 اوورز میں 157 رنز بنالئے گئے۔ محمد زاہد نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو 9 چوکوں اور 2 چھکوں سے سجی تھی جبکہ کامران حسین کی 56رنز کی اننگز میں 8 چوکے لگائے۔ شیراز جدون نے 5 رنز دے کر 2 جبکہ محمد اسلم کو 20 رنزاورحضرت شیرین کو 27 رنز پر ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی۔

ایمپائرز محمد یونس اور محمود خان جبکہ آفیشل اسکورر ناظم الدین تھے۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر سنگم اسپورٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 30 اوورز میں 164 رنز 9 وکٹوں پربناسکی۔ سرورخان 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حکیم الله نے 31 رنز کی باری کھیلی۔ وقار علی نے 5 کھلاڑیوںکو 37 رنز کے عوض میدان بدر کیا ۔ رضوان قریشی نی19 رنز پر 3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

مجاہد جیم خانہ کو مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور 15.4اوورز میں 168 رنز پر ایک وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنا لئے گئے۔ سفیان خان نے 100 رنز کی فتح گر اننگز 51 گیندوں پر کھیلی۔عامر عزیز نے 27 گیندوں پر 40 رنز اور رضوان خان نے 24 رنز کا حصہ اپنی ٹیم کی فتح میں ملایا۔ سرور خان کو 62 رنز کے عوض مجاہد جیم خانہ کی واحد وکٹ ملی۔

متعلقہ عنوان :