پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھیلی گئی قومی انڈر16- کرکٹ چیمپئن شپ کراچی نے جیت لی

جمعہ 30 دسمبر 2016 20:13

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھیلی گئی قومی انڈر16- کرکٹ چیمپئن شپ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھیلی گئی قومی انڈر16- کرکٹ چیمپئن شپ کراچی نے جیت لی۔ فائنل میچ کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا گیا جس میں کراچی نے راولپنڈی کو 82 رنز سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے، محمد طحہ نے دس چوکوں کی مدد سے 67 رنز، محمد جنید نے پانچ چوکوں کی مدد سے 31 رنز، سائم ایوب نے پانچ چوکوں کی مدد سے 29 رنز، طلحہ محمود نے تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز، طلحہ احسن نے ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے ،اویس عابد نے 9 رنز، سجاد خان نے 18 رنز، مہران راجہ نے 31 رنز اور بلال حفیظ نے 31 رنزدے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مطلوبہ ہدف پورا نہ کر سکی، بلکہ 28.5 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے، عمر ریاض نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 30 رنز، اویس عابد نے دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز، شاہ زیب ستی نے دو چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے، الحسن وسیم نے 22 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں، معظ بن سلمان نے 20 رنز اور امجد اسلم نے 34 رنز دے کر دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ونر ٹیم کراچی کو تین لاکھ روپے، رنراپ ٹیم راولپنڈی کو دو لاکھ روپے ، مین آف دی میچ کراچی الحسن وسیم کو 25 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔