میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے اظہر علی ایک بدترین ریکارڈ کے بھی مالک بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 دسمبر 2016 19:16

میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے اظہر علی ایک بدترین ریکارڈ کے ..

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر۔2016ء) آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے اظہر علی نے جہاں کئی ریکارڈ بنائے وہیں ایک بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر گئے۔اظہر علی نے میلبورن ٹیسٹ میں 205رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو پاکستانی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 43ویں ڈبل سنچری تھی تاہم وہ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جن کے ڈبل سنچری بنانے کے باوجود ان کی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے197 رنز بنائے تھے تاہم پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔عالمی سطح پر یہ محض دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے کھلاڑی نے ڈبل سنچری بنائی اور اسے اننگز اور اس سے زیادہ مارجن سے شکست ہوئی ، اس سے قبل 1950ءمیں انگلینڈ کے سر لین ہٹن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈبل سنچری بنائی تھی اور ان کی ٹیم کو اننگز سے شکست ہوئی تھی۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ مجموعی طور پر 17ویں ڈبل سنچری ہے جس کے بعد بھی ٹیم کو شکست ہوئی ، اظہر علی محض چوتھے ایسے اوپنر ہیں جو ڈبل سنچری بنانے کے باوجود شکست خوردہ ٹیم کا حصہ رہے۔

متعلقہ عنوان :