ہری پور،جی ٹی روڈ بالڈھیر کے مقام پرمسافر کوچ اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم

دوخواتین اور دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق، دوخواتین سمیت چھ شدیدزخمی

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:48

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) جی ٹی روڈ بالڈھیر کے مقام پرمسافر کوچ اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میںدوخواتین اور دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق جب کہ دوخواتین سمیت چھ شدیدزخمی ہوئے جنھیں فوری طور پر ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کیا گیا کیری ڈبہ مکمل طور پر تباہ اورکوچ ڈرائیور موقع سے فرارجب کہ تھانہ سرائے صالح پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ادھر المناک ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہری پور ہسپتال میں عوام کا جم غفیر رہاجب کہ جاں بحق افراد کے لواحقین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اورکئی ایک رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے۔

واقعات کے مطابق ایبٹ آباد نتھیا گلی کی ایک فیملی جو کہ سعودی عرب سے آنے والے اپنے عزیز کو لینے ایبٹ آباد سے کیر ی ڈبہ نمبرRIA207پر اسلام آباد ائیر پورٹ جارہے تھے کہ تھانہ سرائے صالح کی حدودجی ٹی روڈبالڈھیر کے مقام پر بدقسمت کیری ڈبہ کو مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ نمبرLRF5353نے ٹکر مار دی جس سے کیری ڈبہ میں سوار 11افراد میں سے 2خواتین اور 2بچوں سمیت 5افراد جن میں 8سالہ سحر دختر سجاد ،40سالہ عابدہ بی بی زوجہ عابد ،13سالہ زبیر ولد تبریز ،55سالہ نسیم بی بی زوجہ اورنگزیب اور 25سالہ نوجوان ضیاء الرحمن ولد اورنگزیب سکنان ملاچھ نتھیا گلی ضلع ایبٹ آباد مو قع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مردو خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ساجد ہ بی بی زوجہ تبریز ، سویرا بی بی دختر سجاد ،شکیلہ بی بی زوجہ سجاد ،عزیر ولد تبریزاورکیری ڈبہ ڈرائیورایاز علی ولد گلفرازسکنہ چوناکاری ایبٹ آبادشامل ہیں جنھیں ہری پور ہسپتال میں طبی امدادکی فراہمی کے بعدایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ہری پور انتظامیہ و پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعدٹریفک حادثہ میں جاں بحق افرادکی نعشیں لواحقین کے سپردکردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :