نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی واپسی اور حتمی فہرست(آج) جاری ہو گی

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداروں کے سالانہ انتخابات2017ء کے لئے کاغذات نامزدگی کی واپسی اور امیدواروں کی حتمی فہرست(آج)ہفتہ کو جاری ہو گی، انتخابات 5جنوری کو ہوں گے۔ الیکشن کمیٹی نے انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگیوں پر اعتراضات کی شنوائی کے بعد امیدواروں کی عبوری فہرست جمعہ کو جاری کر دی ہے جبکہ کاغذات نامزدگیوں کی واپسی (آج) رات10بجے تک ہو گی اور حتمی فہرست رات 11 بجے جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیٹی نے کاغذات نامزدگی 23 سے 26 دسمبر تک شام تین بجے سے سات بجے تک وصول کئے، سکروٹنی اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست27 دسمبر کو آویزاں کی گئی۔ کاغذات کا معائنہ 28 دسمبر کو شام چار بجے سے سات بجے تک کیاگیا۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 29 دسمبر کو شام چار سے سات بجے تک داخل کروائے گئے اور اعتراضات پرسماعت اور امیدواروں کی عبوری فہرست کا اجراء جمعہ 30 دسمبر کوکیا گیا۔

کاغذات نامزدگی (آج)31 دسمبر کو زیادہ سے زیادہ 10بجے رات تک واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست (آج)31 دسمبر کو رات 11 بجے آویزاں کی جائے گی اورپولنگ 5جنوری کو صبح دس بجے سے لے کر رات آٹھ بجے تک ہوگی۔صدر، نائب صدر، سیکرٹری، جائنٹ سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے پوسٹوں کے لئے نامزدگی کی فیس فی کاغذ نامزدگی 2000 روپے ناقابل واپسی جبکہ گورننگ باڈی کے فی کاغذ نامزدگی 1000روپے ناقابل واپسی فیس وصول کی گئی۔